بلوچستان میں لاتعداد منصوبے صرف فائلوں تک محدود، سروس ڈیلیوری بڑا مسئلہ ہے، شاہد رند
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کا بہت بڑا مسئلہ سروس ڈیلیوری رہا ہے، سالہا سال سے لاتعداد منصوبے صرف فائلوں اور پریزینٹیشنز کی رونق بڑھاتے رہے ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پوری کوشش ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے دعوں سے آگے بڑھ کر منصوبوں پر عمل درآمد کی طرف بڑھا جائے۔ آج ایک اور اہم منصوبہ کوئٹہ سیف سٹی فعال کر دیا گیا ہے، جس سے کوئٹہ شہر کو ابتدائی طور پر 800 کیمروں سے مانیٹر کرنا شروع کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں بتدریج اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔