”شان رمضان“ کی جان عمر شاہ کی سرجری، احمد شاہ نے ویڈیو شیئر کردی


صارفین ان کی صحت اور کامیاب سرجری کے لیے دعاگو
لاہور (قدرت روزنامہ)حال ہی میں احمد شاہ نے اپنے بھائی عمر شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میدیا پر شیئر کی ہے، جس میں انہیں ہسپتال کے عملے کے ساتھ اپنی آنکھوں کی موتیا سرجری کے لیےآپریشن تھیٹڑ کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ سرجری آنکھوں کے قدرتی لینس کو مصنوعی لینس کے ذریعے تبدیل کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔ تاکہ امیجز کو صاف دیکھا جا سکے۔ویڈیو میں عمر شاہ کو ہشاش بشاش چہرے کے ساتھ ہنستے مسکراتے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے چہرے پر پریشانی کی جھلک تک نہیں ہے۔
احمد شاہ اور عمر شاہ کا نام سوشل میڈیا صارفین کے لیے اجنبی نہیں ہے۔ یہ دو بہت ہی پیاری سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنی خوبصورت ویڈیوز اور رمضان ٹرانسمیشن کے ذریعے لوگوں کی ہر دلعزیز شخصیت بن چکے ہیں۔ دونوں بھائی نجی چینل پر ہر سال ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ”شان رمضان“ کا لازمی حصہ سمجھے جا تے ہیں، جہاں وہ اپنی معصوم شرارتوں اور گفتگو سےسب کو محظوظ کرتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)


سوشل میڈیا صارفین عمر شاہ کی بہادری اورحوصلے سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔وہ جہاں اس کی ہمت اور بہادری کی تعریف کررہے ہیں، وہیں انہیں اپنے معصوم سلیبریٹی کی صحت کی بھی فکر ہے اور وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔