نوعمر پاکستانی اداکارہ جس نے کروڑوں روپے کے عوض بھی آئٹم نمبر نہ کرنے کا اعلان کردیا
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہوتی اداکارہ درفشاں کا کہنا ہے کہ وہ کسی قیمت پر بھی آئٹم نمبرز نہیں کریں گی۔
جیو نیوز کے مطابق اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئی تھیں جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ ایسا کون سا کردار ہے جسے وہ نہیں کریں گی چاہے پھر انھیں اس کردار کے لیےدو کروڑ کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے؟
View this post on Instagram
اس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ کسی بھی قسم کے آئٹم نمبر نہیں کرنا چاہیں گی۔درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کپڑوں حتیٰ کہ ہر چیز سے متعلق خاصی حساس ہیں لہٰذا کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہیں گی جس میں عورت یا اس کے جسم کو نمائش کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو۔
اداکار ہ کا مزید کہنا تھا کہ جس بھی کردار میں عورت کو بطور خاص پیش کیا جائے گا وہ اس کردار کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گی۔