بی این پی رہنماؤں کے وفد کی دھرنا گا ہ آمد ، لاپتہ ظہیر بلوچ کےلواحقین سے اظہار یکجہتی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی رہنماؤں کے وفد کی ثنا بلوچ کی قیادت میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملاقات کی اور دھرنا میں شرکت کی۔ وفد میں غلام نبی مری ، موسیٰ بلوچ ، احمد نواز بنگلزئی ،شکیلہ دہوار، شمائلہ اسماعیل اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر بیبرگ بلوچ، بیبو بلوچ، حوران بلوچ، ماما قدیر بلوچ، نصراللہ بلوچ اور ظہیر بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سے گفت و شنید اور اظہار یکجہتی کی۔