امیر جماعت اسلامی کی عوام کو26جولائی کے دھرنے میں شرکت کی دعوت

لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26جولائی کو اسلام آباد میں عوام کو پرامن دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،عوام دشمن اقدامات کیخلاف ’’حق دو عوام کو‘‘تحریک چلا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے، فارم 45کی بنیاد پر ہر سیٹ کا فیصلہ کرے،امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی،چیف الیکشن کمشنر فوری پر استعفیٰ دیں،انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی پارٹیوں نے مخصوص نشستیں لے لیں۔