شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جاری


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی عدالت نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ نصیر آباد کے ایک مقدمے میں شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے انٹرچینج کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری کے تعمیرات کرنےکا الزام ہے۔