پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کے نئے کنویں کی دریافت کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا ہے . خط میں کہا گیا ہے کہ کنویں سے یومیہ 714 بیرل خام تیل حاصل ہورہا ہے، کنویں سے یومیہ 10 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی نکل رہی ہے . بیان میں کہا گیا ہے کہ کنویں کی کھدائی کا آغاز اکتوبر 2023ء میں کیا گیا تھا . 17778 میٹر گہرائی پر کامیابی ملی . تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے جو ملکی معیشت کی بہتری اور توانائی کی ضرویات پوری کرنے میں اہم ثابت ہوگی . واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بھی رواں برس اپریل میں سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا . پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کا کنواں اٹک کے اخلاص بلاک میں دریافت کیا .
متعلقہ خبریں