نیا توشہ خانہ ریفرنس؛ نیب ٹیم عمران خان سے تفتیش کیلیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)نیب کی ٹیم نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان سے آج تفتیش کا تیسرا روز ہے۔
نیب کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے نئے توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔
واضح رہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔ نیب ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں 13 جولائی کو گرفتاری ظاہر کی تھی، جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 14 جولائی کو دونوں ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔