حریم شاہ کے شوہر نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے شوہر کی نئی تصویر شیئر کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)


حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر بلال شاہ کی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے احرام پہنا ہوا ہے۔بلال شاہ احرام میں ملبوس سیلفی لے رہے ہیں اور بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
حریم شاہ نے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ پاک آپ کا عُمرہ قبول فرمائے، آمین۔‘اہلیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے بلال شاہ نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے جیونیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے انکشافات سے انکار کیا تھا، اُنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔
شوہر کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بےحد قریب ہیں۔