پاکستانی خزانہ لبا لب بھر گیا ، اربوں ڈالر کس نے بھیج دیے ؟ زبردست خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے مسلسل 16ویں ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم بھیجی ہیں . ایس بی پی کے مطابق رواں سال ستمبر میں ترسیلات 2 ارب 66 کروڑ ڈالر رہیں .

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سعودی عرب سے 69 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 50 کروڑ اور برطانیہ سے 37 کروڑ ڈالر بھیجے گئے . ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات 8 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں، یوں اس دورانیے میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2اعشاریہ67 ارب ڈالر رہیں . اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 2 کروڑ، یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 1اعشاریہ 54 ارب اور برطانیہ سے 1 اعشاریہ 11 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے . ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 89 کروڑ ڈالر، دیگر خلیجی ممالک سے 3 ماہ میں 88 کروڑ ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نی83 کروڑ ڈالر 3 ماہ میں بھیجے ہیں . . .

متعلقہ خبریں