خاران میں چوری ڈکیتی اور اغوا کی وارداتیں انتظامی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، ثنا بلوچ


خاران(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے خاران ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن خاران میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے ساتھ شہریوں کو اغوا نما واقعہ ضلعی انتظامیہ کے لئے ایک سوالیہ نشان ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران میں معروف زمیندار مختیار احمد مینگل کے اغوا کے خلاف چیف چوک خاران پر قائم احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ پچھلے پانچ دنوں سے مغوی کو بازیاب نہ کرنا تشویشناک عمل ہیں خاران تمام قوموں کا ایک گلدستہ ہے اور خاران کی اپنی ہی ایک تاریخ ہیں خاران کے پرامن لوگ ہیں لیکن ایک سازش کے تحت خاران کے پرامن ماحول کو خراب کرنا ہیں جس کی ہم کبھی بھی اجازت نہیں دئینگے اور خاران کے غیور عوام کےہر دکھ سکھ میں برابر شریک دار ہیں خاران سے سیاسی نہیں بلکہ خونی رشتہ ہیں مختیار احمد مینگل کا کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھا لیکن سر شام ان کو اغوا کرنا باعث تشویش ناک عمل ہیں اور اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت اور خاران انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مختیار احمد مینگل کے بازیابی کے لئے موثر اقدامات کرتے ہوئے انہیں صحیح سلامت بازیاب کرائیں بصورت دیگر ہم خاران کے عوامکے ساتھ ملکر سخت احتجاج کا حق رکھتے ہیں انھوں نےکہا کہ مختیار احمد مینگل کے خاندان کو ہم اس مشکل کے گھڑی میں کبھی بھی تہنا نہیں چھوڑینگے انھوں نےکہا کہ موجودہ حکومت کے آتے ہیں بلوچستان سمیت خاران میں بدامنی کا لہر آگئی ہیں جس سے کسی کا جان و مال حفاظت نہیں ہیں آئے روز خاران میں چوری ڈکیتی کی واردات رونما ہونا انتظامیہ کے لئے ایک چیلنج ہیں جس طرح سے خاران کے عوام نے یکجہتی کا اظہار کرکے ایسے واقعات کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں جوکہ قابل تحسین عمل ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل مختیار احمد مینگل کے اغوا نما واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہیں اور مطالبہ کرتی ہیں مختیار احمد مینگل کو باحفاظت بازیابی کراکے خاران میں امن و امان کو بحال کرتے ہوئے ان کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔