قلات سے اغوا ہونیوالا شخص بازیاب کرالیا گیا


قلات(قدرت روزنامہ)لیویز فورس قلات کی کارروائی، گزشتہ دنوں اغوا ہونیوالا شخص بازیاب کرالیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام علی ولد عبد النبی قوم پندرانی سکنہ پندران کش قلات کو ملزمان محمد اکرم وغیرہ نے اراضیات کے تنازعہ میں مورخہ 16.07.2024 کو بغڑکش اور نیچارہ کراس کے درمیان پہاڑی ایریا سے بزور اسلحہ اغوا کرکے لے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنرقلات فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کے احکامات اوراسسٹنٹ کمشنر قلات نثاراحمدلانگو کے زیرنگرانی ایس ایچ او لیویز قلات رسالدار جان محمد لانگو، تفتیشی آفیسر حافظ محمد ابراھیم پندرانی، ڈیوٹی آفیسر دفعدار محمد رمضان مینگل، انچارج لیویز چوکی نیچارہ میر رشید خان نیچاری، میر بشیر احمد نیچاری ، ودیگر لیویز جوانوں نے مخبر خاص کی اطلاع پر مغوی حافظ غلام علی پندرانی کو یونین کونسل پندران کے علاقے خیجے سے بازیاب کیا۔ ملزمان کے خلاف کافی اور ٹھوس معلومات حاصل کیے گئے ہیں، علاقہ کے اوباش ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، جلد ہی وہ بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔