بلوچستان بدترین سیاسی و معاشی انتشار کا شکار ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے زیراہتمام شہدائے بلوچستان ، شہید مولابخش دشتی شہید حبیب جالب بلوچ کی برسی کے موقع پرسریاب روڈ پر بڑا جلسہ عام منعقد ہوا جلسہ سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطامحمد بنگلزئی ایم پی اے خیرجان بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی خواتین سیکریٹری ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا . مقررین نے شہدائے بلوچستان کو پرعزم جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ جب تک ظلم جبر اور قومی محکومی و طبقاتی نابرابری ختم نہیں ہوگی نیشنل پارٹی کا سیاسی و فکری جدوجہد جاری رہے گا ، انہوں نے بلوچستان کی موجودہ خلفشار اور بلوچستان میں نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی کو ستر سالہ ناانصافی اور حقیقی سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگاکر انتخابی نتائج کی تبدیلی قرار دیا مقررین نے واضح کیا کہ بلوچستان میں آج بیروزگاری عروج پر ہے 58فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں یونیورسٹیز کے پروفیسرز اورملازمین کو تنخواہیں نہیں ہیں جس سے بلوچستان میں سیاسی بیگانگی پیدا ہورہا ہے جو ایک المیہ ہے اس کے لیئے ضروری ہے کہ سیاسی کارکن منظم ہوکر سیاسی و جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھاہیں اس کے لیئے ضروری ہے کہ نیشنل پارٹی کو قومی جماعت کی شکل دیں ، مقررین نے واضح کیا کہ نیشنل پارٹی تمام قوم دوست وطن دوست سیاسی کارکنوں کا مشترکہ قلعہ اور شہید سیاسی کارکنوں کی سیاسی فکر کا وارث ہے، ہم ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو منظم کرکے قومی محکومی اور طبقاتی جبر کے خلاف فیصلہ کن سیاسی جدوجہد کرینگے .

مقررین نے اس امر کا اظہار کیا کہ سیاسی معاملات کو گفت و شنید اور مفاہمت سے حل کرکے امن و امان کے قیام کے لیئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں . . .

متعلقہ خبریں