کوئٹہ میں غیر قانونی ہاﺅسنگ اسکیمات اور عمارتوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر منظور شدہ، غیر قانونی ہاﺅسنگ اسکیمات اور بلڈنگز کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔کاروائی جلد شروع کی جائیگی۔ کیو،ڈی،اے کے ڈائریکٹر پلاننگ ” ذین کاسی” نے متنبہ کیا ہے۔کہ غیر قانونی عمارتیں منہدم اور ھاوسنگ اسکیمات بند کیے جاسکتے ہیں۔ اور اس پر جلد کاروائی شروع کردی جائےگی۔ ڈائریکٹر بلڈنگ پلاننگ ذین کاسی نے متنبہ کیا ہے۔ کہ عوام غیر منظورشدہ اسکیمات میں پلاٹس یا تعمیر شدہ عمارت خریدنے سے گریز کریں۔کیو ڈی اے عوام کو سستے ہاسنگ اسکیمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے. کیو ڈی اے کی تمام اسکیمات میں تمام تر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی. کیو،ڈی،اے افسران سید قیوم شاہ، بجار خان ،قمبر شاہ اور دیگر اسٹاف کے ھمراہ کیو، ڈی، اے کی اراضیات، ھاسنگ اسکیمات اور دیگر رہائشی پلاٹوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ذین کاسی نے کہا۔کہ کیو ڈی اے کے دستیاب پلاٹس کے حوالے سے تمام معلومات یکجاہ کرکے عوام الناس کو سستے ہاسنگ اسکیمات اور مکانات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انھوں نے کہا۔کہ کیو ڈی اے کویٹہ اور نواحی علاقوں کو خوبصورت بنانے اور عوام کو سیر وتفریح کے مقامات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔جس میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔