. .
بھاگ(قدرت روزنامہ)بھاگ کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے بلوچستان کے حکام بالا سے بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں کی تعطیلات بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکول کی تعطیلات 31جولائی کو ختم ہو رہی ہیں تاحال گرمی قہر ڈھا رہی ہے اور اگست میں گرمی اپنے جوبن ہوتی ہے جبکہ گرم علاقوں کی 70 فیصد آبادی شدید گرمی اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹھنڈے علاقوں کی طرف نقل مکانی کر چکی ہے قہر ڈھاتے حبس اور اسکولوں میں عدم سہولیات کے باعث اسکولوں میں طلبا کی حاضری کم ہونے کا خدشہ ہے اسکولوں میں عدم سہولیات اور شدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات میں اگست تک اضافہ کیا جائے، سیاسی سماجی حلقوں کا حکام سے مطالبہ . بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں کی تعطیلات 31 جولائی کو ختم ہورہی ہیں تاحال گرم علاقوں میں گرمی اپنے جوبن پر ہے، مون سون بارشوں کے بعد گرمی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، اسکولوں میں بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ گرم علاقوں کی 70 فیصد آبادی شدید گرمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر ٹھنڈے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرچکی ہے، 31 جولائی کو اسکولوں کے کھلنے سے شدید حبس اور اسکولوں میں بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے اسکولوں میں تعداد کم ہونے اور جانی نقصان کا اندیشہ ہے طلبا اور اساتذہ کو مشکلات سے بچانے کے لیے اسکول کی تعطیلات میں اگست تک اضافہ کیا جائے .
متعلقہ خبریں