سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بالی ووڈ اداکارہ کون؟ نام سامنے آگیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضے لینے والی اداکاراؤں کے نام کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خبررساں ادارے نے ادکاراؤں کے معاوضے کی تفصیلات جاننے کے لیے بالی ووڈ کے اندرونی ذرائع سے بات کی جنہوں نے بالی ووڈ کی ٹاپ 9 حسیناؤں کے معاوضے کے بارے میں بتایا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت بالی ووڈ میں دیپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سب سے کم معاوضہ کنگنا رناوت، تاپسی پنو، کیارا ایڈوانی اور کریتی سینن لیتی ہیں۔
دیپیکا پڈوکون:
رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون اپنی ایک فلم کے لیے 15 سے 20 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ لیتی ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں سے یہی معاوضہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنا معاوضہ بڑھا ضرور سکتی ہیں لیکن اس میں کمی ہرگز نہیں کریں گی۔
دیپیکا پڈوکون کی حالیہ تینوں بالی ووڈ فلموں نے باکس آفس پر راج کیا ہے جن میں ‘کالکی 2898 AD’، ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ شامل ہیں جبکہ وہ بہت جلد اپنی نئی فلم ‘سنگھم اگین’ میں بھی نظر آئیں گی۔
عالیہ بھٹ:
اس فہرست میں عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جو اپنی ایک فلم کے لیے 15 کروڑ روپے بطورِ معاوضہ وصول کرتی ہیں، وہ اپنی سُپر ہٹ فلموں اور جاندار اداکاری کی بدولت انتہائی کم عرصے میں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں شامل ہوگئی ہیں۔
کرینہ کپور:
بالی ووڈ میں ‘بیبو’ کے نام سے شہرت رکھنے والی اسٹار کرینہ کپور کا نام فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے کیونکہ وہ اپنی ایک فلم کے لیے 8 سے 11 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
رواں سال کے آغاز میں کرینہ کپور کی فلم ‘کریو’ ریلیز ہوئی تھی جو بالی ووڈ کے لیے ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی، ان دنوں وہ اپنی نئی دو فلموں ‘دی بکنگھم مرڈرز’ اور ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کترینہ کیف اور شردھا کپور:
بالی ووڈ کی ‘باربی ڈول’ کترینہ کیف اور اداکارہ شردھا کپور 8 سے 10 کروڑ روپے کے معاوضے کے ساتھ فہرست میں بالترتیب چوتھی اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
کترینہ کیف کو آخری بار سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ٹائیگر 3′ اور ‘میری کرسمس’ میں دیکھا گیا تھا جبکہ شردھا کپور کی آخری فلم ‘تو جھوٹھی میں مکّار’ تھی، اب وہ بہت جلد اپنی اگلی فلم ‘استری 2′ میں نظر آئیں گی۔
کریتی سینن، کیارا اڈوانی، کنگنا رناوت اور تاپسی پنو:
بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کریتی سینن، کیارا اڈوانی، کنگنا رناوت اور تاپسی پنو بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں اور نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
یہ چاروں بالی ووڈ اداکارائیں اپنی ایک فلم کے لیے 5 سے 8 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔