حب میں اراضی تنازعہ کا شاخسانہ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
حب(قدرت روزنامہ)ساکران روڈ چڑھائی بلوچ کالونی کے قریب فائرنگ ٹانگ پر گولی لگنے کے سبب 25سالہ غلام مصطفی ولد امیر محمد نامی شخص زخمی ہو گیا جسے ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا اس حوالے سے پولیس کے مطابق چند روز قبل بھی حب شہر میں دو گروپوں کے مابین لڑائی ہوئی تھی اور مذکورہ فائرنگ کا شاخسانہ بھی ا±سی لڑائی کی کڑی ہے پولیس کے مطابق مذکرہ دونوں گروپوں میں اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے۔