پنجگور میں دکاندار سے 9 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، پولیس جرائم پر قابو پائے، ن لیگ


پنجگور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ سینئر صوبائی رہنما ڈاکٹر محمد ایوب ضلع پنجگور کے صدر یاسر بلوچ سینئر نائب صدر محمد صدیق جوائنٹ سیکرٹری فہد ابراہیم فنانس سکریٹری محمد یونس یوتھ ونگ کے سینئر رہنما قاضی رضا علی شہاب صدیق ہدایت اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سینئر مسلم لیگی رہنما و کاروباری شخصیت محبوب علی کے دکان پر ڈکیتی کی واردات پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیت دن دیہاڑے نو لاکھ روپے کی رقم چھین کر لیگئے جو کہ پنجگور پولیس کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ان رہنماوں نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران ضلع پنجگور میں آٹھ سے نو قتل جبکہ چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود آج تک نا کوئی قاتل اور نا ہی چور و ڈکیت گرفتار ہوئے ہیں بلکہ پنجگور پولیس صرف اور صرف منشیات کے اڈوں سے بھتہ خوری کی وصولی بروقت کرتی ہے ان رہنماوں نے حکومت بلوچستان خصوصاً گورنر بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی مکران سے مطالبہ کیا کہ پنجگور سٹی میں روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں میں ناکامی پر متعلقہ ایس ایچ او سٹی اور ایس ڈی پی او کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے۔