حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے اس احتجاج کو روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے ہیں جس سے شہریوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہورہی ہے . جمعرات کو رات گئے شہر اقتدار میں کنٹینرز لگاکر راستے مسدود کرنے کا آغاز کردیا گیا تھا، جو صبح تک جاری رہا . اس وقت اسلام آباد کے داخلی راستوں پر 8 مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے . لاہور سے راولپنڈی آنے والے جی ٹی روڈ کو ٹی چوک روات کے مقام سے بند کیا گیا اور شہریوں کو براستہ راولپنڈی صدر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پشاور سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے بھی جی ٹی روڈ کو بند کیا گیا ہے . اسی طرح اسلام آباد موٹروے سے اسلام آباد آنے والی مصروف ترین شاہراہ سری نگر ہائی وے کو بھی جی 14 کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے . جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد کو بھی اس وقت کنٹیبر لگا کر بند کیا گیا ہے، جہاں پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، دارالحکومت کے ریڈ زون جانے والے راستے سرینا چوک اور ڈی چوک جانے والے راستے کو ایمبیسی روڈ پر کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور جے یو آئی ف نے اپنی اپنی سطح پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے .
جماعت اسلامی نے ڈی چوک میں دھرنے کی کال دی ہوئی اور اس سلسلے میں ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں .
متعلقہ خبریں