خاران میں بجلی سے چلنے والے تمام زرعی ٹیوب ویلوں کی سولر سسٹم پر منتقلی کا آغاز


خاران(قدرت روزنامہ)خاران میں بجلی سے چلنے والی تمام زرعی ٹیوب ویل مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بجلی سے چلنے والی زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم منتقلی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا اس سلسے میں بجلی سے چلنے والی زرعی ٹیوب ویل مالکان کو تاکید کی جاتی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے شناختی کارڈ کاپی ، بینک اکانٹ نمبر ، سٹام پیپر جمع کرنے اور مزید معلومات و راہنمائی کے لیے زمیندار ایکشن کمیٹی آفس سے رجوع کریں