حکومت بلوچستان میں مفاد عامہ کی بجائے امن عامہ کے نام پر دیرینہ کاروبار میں مصروف ہے،امان اللہ کنرانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ 27 جولائی 2024 کو گوادر و سی پیک و صوبہ بلوچستان کے طول و عرض میں بین الاقوامی شاہراہوں کے راستے سڑک پر گڑھے کھودنے کی اطلاعات جنگ میں خندق کا سماں ایسا ہی ہے جب کُفار سے بچنے کیلئے مدینہ میں خندقیں کھودی گئی تھیں کیا بلوچ اپنے اپنے علاقوں سے اپنے اپنے خرچے پر اپنے ہی صوبے کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ و دیگر شہریوں کے پُر امن داخلے کو کُفار کی یلغار سے تعبیر کیا جارہا ہے حالانکہ غیر مسلح پُرامن خاتون کی سربراہی اجتماع کاہونا ریاست کے حُسن جمال میں ایک اضافہ ھوتا مگر بدقسمتی سے کُچھ ناعاقبت اندیش ریاست کو خوبصورت و حسین و جمیل و صحت مند و توانا ماں بنانے کی بجائے ریاست کو ایک لاغر و ضعیف و خوف و خطر سے دوچار ماں کی حالت میں رکھ کر ملک کے اندرونی و بیرونی خدشات و تاثرات سے قطع نظر سرکاری خرچے پر مُفاد عامہ کی بجائے امن عامہ کے نام اس کی علاج کا دیرینہ کاروبار جاری و ساری رکھنے میں مصروف ہیں بلوچ کی پُرامن و غیر مُسلح جدوجہد و اتحاد و یکجہتی نے خواتین کی رہنمائی و فھم و فراست و تدبیر و تدبر سے جو پیش رفت کی ہے اس سے صوبے سمیت ملک و بین الاقوامی سطح پر بلا نُقصان کسی بڑے یا چھوٹے اجتماع سے قبلہمدردیاں سمیٹی گئ ہیں نفع و نقصان کے ترازو میں بندوق و کتاب کے موازنے میں کتاب و علم کے زرئیعے دیرپا تبدیلی کا عمل جیت گیا بزور و طاقت و شمشیر رُعب و دبدبہ کا اظہار ہار گیا