راولپنڈی میں 4 بیٹوں نے بوڑھے ماں باپ پر تشدد کرکے انہیں گھر سے نکال دیا
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں بیٹوں نے بزرگ والدین پر تشدد کرکے انہیں گھر سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تشدد کا نشانہ بننے والی بزرگ خاتون نے درج کروایا۔
پولیس کے مطابق بزرگ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے چاروں بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔