کوئٹہ میں مرغی کا گوشت، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مرغی کے گوشت مزید 15 روپے اضافے کے ساتھ 680 روپے فی کلو تک پہنچ گیا پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کرنے لگی ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے کوئٹہ شہر اور گرد نواح میں مرغی کے گوشت مزید 15 روپے اضافے کے ساتھ 680 روپے فی کلو تک پہنچ گیا زندہ مرغی 480 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمتوں میں 220 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاہم مرغی فروش کہتے ہیں کہ پنجاب سے سپلائی معطل ہونے اور مال کی قلت کے باعث مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیوں کی بات کی جائے تو ٹماٹر 150 روپے فی کلو پیاز 100 روپے الو 100 روپے فی کلو بھنڈی 250 روپے سے 300 روپے فی کلو فراز بین 300 روپے لیموں 400 روپے کلو لہسن 450 روپے ادرک 600 روپے کلو پھول گوبھی 200 روپے کلو بند گوبھی ڈیڑھ سو روپے بینگن ڈیڑھ سو روپے پالک فی گڈی 60 روپے سبز مرچ 300 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ پھل فروٹ کی بات کی جائے تو چونسا ام 250 روپے فی کلو گرما 100 روپے تربوز 90 روپے فی کلو آڑو 250 روپے چیری 800 روپے کلو ناشپاتی 500 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔