کراچی؛ خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی(قدرت روزنامہ) قائد آباد پولیس نےاسسٹنٹ کمشنرابراہیم حیدری ملیرپرحملےکےمرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا۔اسپتال چورنگی لانڈھی قائد آباد میں شجر کاری کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری ملیر ڈاکٹر سائرہ خان پر حملے کے مرکزی ملزم محمد اسلام ولد محمد عمر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری ریڑھی گوٹھ مظفر آباد کالونی سے عمل میں آئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
منگل کے روز قائد آباد پولیس نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری ملیر کی مدعیت میں ان پر حملہ کرنے ، گاڑی کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جب کہ واقعے کے مرکزی ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا ۔