کراچی میں ہلکی تیز بارش جاری، شہر میں پورا دن بارش جاری رہے گی، محکمہ موسمیات


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
کراچی کے علاقے ڈالمیا، راشد منہاس روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
لیاری، کھڈامارکیٹ، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ائیرپورٹ، ملیر ہالٹ، ملیر کینٹ اور اطراف میں بھی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں جس کے سبب آج وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔