ملک بھر میں پیر سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری، 12 سال سے بڑے طلبہ کیلئے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے اسکولوں میں 100فیصد حاضری کی اجازت دے دی گئی، 12 سال سے بڑے بچوں کو 31 اکتوبر تک ویکسی نیشن کرانا ہوگی . محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فی کیشن کے مطابق پیر سے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری ہو گی .

12سال سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے، 31اکتوبر تک طلبہ کی100فیصد ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی . واضح رہے کہ ملک بھر میں پیر سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دے دی گئی . .

متعلقہ خبریں