سوتیلے باپ کی بیٹی سے زیادتی، والدہ کی رپورٹ پر ملزم گرفتار


حب(قدرت روزنامہ)سوتیلے باپ نے بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ،والدہ کی رپورٹ پر ملزم گرفتار متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر کے علاقہ پاک کالونی کے رہائشی محمد حفیظ نامی شخص نے اپنی سوتیلی بیٹی (ف) کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ طو ر ا±سے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا بتایا جاتا ہے کہ بچی کی والدہ جب بچی کو تکلیف کی صورت میں اسپتال لے آئی اور لیڈی ڈاکٹر نے چیک اپ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ 11سالہ (ف) کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس پر بچی کی والدہ نے بیروٹ تھانہ پہنچ کر واقعہ کی رپورٹ درج کرائی والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا اسپتال میں ملزم حفیظ نے پولیس کو بتایا کہ ا±س سے10ماہ قبل اسطرح کی حرکت کی تھی جبکہ متاثرہ 11سالہ بچی نے بتایا کہ ملزم دو مرتبہ ا±سکے ساتھ زنا کر چکا ہے اور خوف کی وجہ سے والدہ کو کچھ بنانے سے گریز کرتی رہی پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی کی جائیگی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میاں بیوی کے مابین لڑائی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی کی جائے گی کیونکہ زنا کا جو الزام ہے ا±سے بھی کئی ماہ گزر چکے ہیں۔