انہوں نے کہا کہ یہ کام سوشل میڈیا سے شروع ہوا، آج بھی میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹس اپلوڈ کی جارہی ہیں، ایکس (سابقہ ٹویٹر) آج بھی وی پی این پر چل رہا ہے، پاکستان میں وی پی این کے استعمال کی کیوں اجازت ہے، کیا دنیا کے دیگر ممالک میں اس طرح وی پی این کے استعمال کی اجازت ہے جیسے پاکستان میں اس کی اجازت ہے . انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے میں شکایت کنندہ ہوں، بیٹے کے ساتھ میری تصویر پر کل سے سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہے، کیا میں 15 دن انصاف کا انتظار کروں کہ ابھی ادارے کچھ نہیں کرپائیں گے، مجھے اور ذلیل ہونا ہے اور تضحیک کا نشانہ بننا ہے . وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سوالات اور بات کرنے کے انداز سے پتا چلتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو سمجھتی ہیں اور اسی لیے وہ اس معاملے کی تہہ میں جانے کی کوشش کررہی ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے . عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک بات تو طے ہے کہ میں اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹوں گی لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں کوئی نظام قانون موجود نہیں اور نہ ہی اداروں کو کوئی سمجھ ہے . ’ویڈیو پہلے فیس بک پر اپلوڈ کی گئی‘ انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا شتر بے مہار کی طرح چلا رہے ہیں، ابھی تک ایف آئی کو یہ نہیں پتا چلا کہ مبینہ جعلی ویڈیو پہلے فیس بک پر اپلوڈ کی گئی جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ویڈیو پہلے ’ایکس‘ پر چلائی گئی . عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ 10 مرتبہ بتا چکی ہیں کہ ویڈیو پہلے فیس بک پر اپلوڈ کی گئی لیکن ایف آئی اے والے ابھی تک کسی فیس بک اکاؤنٹ کو ٹریس نہیں کرسکے اسی لیے ان کی ہمت بڑھ گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کی ہمت بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ وہ نہیں پکڑے جائیں گے . انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ انہیں بہت لمبی جنگ لڑنی ہے . عظمیٰ بخاری نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں، ان کی طرح میں بھی اپنے ملک میں بھرپور لرائی لڑ رہی ہوں . واضح رہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے 25 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی . عظمیٰ بخاری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فلک جاوید نے ان کی تصاویر ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی، پیکا ایکٹ کے تحت فلک جاوید خان اور دیگر کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے . درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی گئی ہے، درخواست گزار کے آئین میں بیان کردہ بنیادی حقوق پامال ہوئے ہیں . درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ایف آئی اے سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کرے اور فلک جاوید خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے کوئی کام نہیں کررہے، یہ صرف بیٹھ کر تےتنخواہیں لے رہے ہیں، وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بند کردیں .
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے عدالت میں رونا آگیا، عدالت میں تاریخ پر تاریخ دی جاتی ہے، سارے کام چھوڑ کر عدالت میں تاریخ پر آتی ہوں .
متعلقہ خبریں