حب میں ڈینگی کے باعث دو دن میں 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے


حب(قدرت روزنامہ)حب ڈینگی مچھر کے لگاتار وار دو دنوں میں دو کمسن بچے زندگی کی بازی ہار گئے ایک جانب حب شہر میں صحت کی سہولتوں کا فقدان تو دوسری طرف حالیہ جاری بارشوں سے شہری اور مضافاتی علاقوں میں بارش کا پانی جوہڑ وں کی صورت میں کھڑا مچھروں کی افزائش نسل بنا ہوا ہے چند روز قبل ”انتخاب ” کی خبر میں نشاندہی کے باوجود نہ حب انتظامیہ کے کان پر کوئی جوں رینگی اور نہ ہی محکمہ صحت ٹس سے مس ہوا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر کے دو مختلف علاقوں جام کالونی اور آچار ہوٹل کے رہائشی دو بچوں احمد منیر بگٹی اور اریبہ جنکی عمریں 8 سے 10سال تک بتائی جاتی ہیں کو شدید بخار کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن حب اسپتال میں طبی سہولتوں کے فقدان کے سبب دونوں بچوں کے ورثائ کو کراچی اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا جس پردونوں بچوں کو کراچی دو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں پر بچوں میں ڈینگی وائرس کی سرائیت ہونے اور وائیٹ سیل کی تعداد مطلوبہ مقدار سے کافی حد تک کم ہونے کی تصدیق کی گئی بعدازاں دونوں بچے دم توڑ گئے بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں حالیہ جاری بارشوں کا پانی مختلف مقامات پر جوہڑوں کی صورت میں جمع ہے جو کہ مچھروں کی افزائش نسل کا سبب بنا ہوا ہے اس حوالے سے نکاسی آب کے حوالے سے نہ تو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی اقدا م اٹھایا جارہا ہے اور نہ ہی جراثیم کش اسپرے وغیرہ کرانے کیلئے حب انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوئی زحمت گوارہ کرنے کو تیار نظر آتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ اسوقت حب شہر میںملیریا اور ڈینگی بخار کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور حب کے مختلف نجی اسپتالوں میں درجنوں افراد میں تصدیق ہوئی ہے۔