قیمتوں میں بھی اضافہ ہوامافیازکی وجہ سے خوردنی اشیاء،پٹرول کی قلت پیداہوگئی . حکمرانوں کو بیانات ،وعدے واعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہیے . عوام ،احتجاج کرنے والوں کو دھمکیوں کے بجائے حقوق دلاکر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے چاہیے . مشرقی پاکستان میں جماعت اسلامی کے قائدین کی قربانیاں رنگ لارہی ہے . عوام مشرقی پاکستان کے عوام کی طرح ظلم ،آمریت اورفسادکے خلاف جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی کی قیادت میں ظلم وجبر لاقانونیت آمریت سے بہت جلد نجات حاصل کریگی . انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے حکمران قوم کوصرف خوشخبریاں سنا رہے ہیں عملی کام کے بجائے بے عمل وعدوں بے عمل اعلانات کر رہے ہیں مقتدر قوتیں قوم کو دھمکیاں دیکر طاقت کا استعما ل کرکے قوم کو فتح کرنا چاہتے ہیں جماعت اسلامی ان مظالم ،مہنگائی ،حکومتی لوٹ مار نانصافی کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہوئی ہے اسلام آباد دھرنا جماعت اسلامی کے فائدے یا جماعت اسلامی کے قائدین کے مفادات کیلئے بلکہ قوم کو ان آئی پی پیزکی لوٹ مارسے نجات دلاناہے جو حکومت میں ہے جنہوں نے دوستوں پارٹی جیالوں کو نوازنے کیلئے قوم کے گردن پر چوری رکھ کر ظالمانہ معاہدے کیے ہیں قوم کو مقروض کرکے خود بیرون ملک جائیدادیں وجزیرے بنائے ہیں ججوں جرنیلوں اوربیروکریٹ وحکومتی عہدیداروں کو سب کچھ مفت دینے کیلئے بجلی قیمتوں ٹیکسزومہنگائی میں بدترین اضافہ کر دیا ہے ہم تماشہ دیکھنے والے نہیں ہم قوم کو آئی پی پیز کی لوٹ مار ،حکمرانوں وبیوروکریٹ کی مفت خوری ،مہنگی بجلی ٹیکسز سے نجات دلائیں گے جماعت اسلامی قوم کو ریلیف دینے ،آئی پی پیز لوٹ مار ٹیکسز سے نجات تک دھرنا ختم نہیں کریگی عوام الناس اپنے لیے اپنی مستقبل اورقوم کے بچوں کی ریلیف کے حصول ،لوٹ مار مفت خوری ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے دھرنوںمیں شرکت کریں جماعت اسلامی کیساتھ مالی تعاون کریں تاکہ ظلم کی تاریک رات انصاف اورعد؛ل کی روشن صبح میں تبدیل ہوجائے جماعت اسلامی ظلم وجبربدعنوانی ،آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں ،بجلی وٹیکسزکی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف دس دنوں سے ہزاروں بزرگوں خواتین بچوں اورنوجوانوں کے ہمراہ اسلام آباد بارش وگرمی میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں کراچی میں بھی دھرنا شروع ہوگیا اور اگر حکمرانوں نے مفت خوری ،لوٹ مار، ناانصافی ختم نہ کی عوام کو ریلیف نہ دیا توکوئٹہ میں بھی دھرنا دیا جائیگا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی دیگر پارٹیوں کے برخلاف سیاست کو دین کا کام سمجھ کر کررہی ہے قوم ساتھ دیں توجماعت اسلامی قوم کوحکمرانوں واسٹبلشمنٹ اور آئی پی پیزکی لوٹ مار،مہنگائی ،ظالمانہ ٹیکسز،ناانصافی ،لاقانونیت سے نجات دلائیگی . ہڑتالوں ،راستوں کی بندش کی وجہ سے بلوچستان کے نہتے عوام کی روزمرہ زندگی میں مشکلات آرہی ہے .
متعلقہ خبریں