انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد طاقت کے زور پر حکمران تھیں، انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا، حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور اُن کی آواز دباکر حکومت کی، ان کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلا دیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے . امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دعا ہے بنگلادیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کاسبب بنے، بنگلا دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کےلیے بھی دعاگوہیں . یاد رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہوگئی ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہےکہ حسینہ واجد طاقت کے زور پر حکمران تھیں اور انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا .
سوشل میڈیا پر بنگلا دیش کی صورت حال پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بنگلا دیش میں 15 سالہ جبر کے دور اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوگیا ہے، حسینہ واجد نے بنگلادیش پر بھارت کو مسلط کیا ہوا تھا جو ہوا وہ تصور میں نہیں تھا .
متعلقہ خبریں