اسپتال میں زیرعلاج بچے کی گانا گانے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

برازیل (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ہر روز ایک نئی ویڈیو وائرل ہوتی ہوئی نظر آتی ہے جسے صرف کچھ ہی عرصے میں ہزاروں لوگ دیکھ بھی لیتے ہیں اور شیئر بھی کرا چکے ہوتے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے لوگ راتوں رات مشہور ہوجاتے ہیں اور کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی ہے۔ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی جس جو کہ راتوں رات وائرل بھی ہوگئی ہے اور اس حوالے سے وائرل ہونے والے شخص کو بھی خبر نہیں ہے۔
یہ ویڈیو ایک بچے کی ہے جو کہ اسپتال کے بیڈ پر گانا گاتا ہے اور ڈانس بھی کرتا ہے۔


بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صارفین اسپتال میں بچے کو بیماری کی حالت میں بھی اس قدر خوش دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔