کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سابقہ تمام اوپن ٹرانسفر فائلوں پر پابندی عائد کردی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے)نے تمام اوپن ٹرانسفر فائلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ سابقہ تمام اوپن فائلیں منسوخ تصور کی جائیں گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی ہدایات کے مطابق کارروائی کریں۔کیو ڈی اے نے کاروباری حضرات اور تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کیو ڈی اے نے نجی زمین مالکان کو بھی مدعو کیا ہے کہ وہ کیو ڈی اے کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں تاکہ نئے کمرشل علاقے تیار کیے جاسکیں اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ اس اقدام کے نتیجے میں اتھارٹی کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اوپن ٹرانسفر کے لیے خرید و فروخت کرنے والے دونوں کو مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ بصورت دیگر، پلاٹ کی منتقلی نہیں کی جائے گی۔ اس طرح سے، کیو ڈی اے اور تمام الاٹیز مستقبل کی مشکلات سے بچ پائیں گے اور تمام معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ کیو ڈی اے جلد ہی اپنے کمرشل پلاٹس کو نیلامی عام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور اتھارٹی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔