. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت لہڑی،پارلیمانی سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ بابو غلام رسول عمرانی ،اقلیتی امور کے پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار ،رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز،پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنادر گل بڑیچ،ڈاکٹر حیات جمالی،نورمینگل ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ڈاکٹر ناشناس لہڑی،ثنادرانی ،شمائلہ اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان 30ہزار نوجوانوں کو مختلف ہنرسکھا کر روزگار کیلئے بیرون ملک بھیج رہی ہے بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے حکومت انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لارنے کیلئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،بلوچستان میں خواتین کو جتنی آزادی حاصل ہے وہ کسی اور صوبے میں حاصل نہیں ہے صوبے میں خواتین کو بڑی عزت اوراحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے . یہ بات انہوں نے منگل کو بوائے سکاوٹس ہیڈکوارٹر میں یوتھ اسکل ڈے کے حوالے سے پی پی اے ایف کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی .
متعلقہ خبریں