404 Error

سوشل میڈیا پر ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام، خاتون اینکر کی درخواست پر وی لاگر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے وی لاگر کو گرفتار کر لیا . ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا تھا کہ وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر اُن کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو کی، غلیظ زبان کے ساتھ اُ ن کی ساکھ اور شائستگی کو دھچکا لگا .

غریدہ فاروقی کا کہنا تھا عمر عادل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے اُن کے وقار کو بھی نقصان پہنچا ،عمر عادل نے میری نجی زندگی میں دراندازی کر کے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا . خاتون ٹی وی اینکر کی درخواست پر سائبر کرائم ونگ نے انکوائری کے لیے آنے والے ڈاکٹر عمرعادل کو گرفتار کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں . . .

متعلقہ خبریں