یوم آزادی پر پی آئی اے کا کرائیوں میں نمایاں کمی کا اعلان
یکم تا14 اگست کے درمیان بکنگ پر14فیصد رعایت دی جائیگی
کراچی (قدرت روزنامہ)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے یوم آزادی پر کرائیوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنیوالی پروازوں کی بکنگ پر 14فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق یکم تا14اگست کے درمیان سیٹ بکنگ پر 14فیصد رعایت دی جائیگی، ٹورنٹو سے پاکستان کی پروازوں پر15اگست سے14 نومبر کے درمیان سفر کرنا لازمی ہوگا۔