واٹس ایپ کا صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

سان فرانسکو(قدرت روزنامہ) سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے وہ جلد ہی مستفید ہونگے۔
اپ ڈیٹڈ وائس میسجز
واٹس ایپ اپنا وائس میسجز فیچر اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔ اس فیچر میں تبدیلی کی خاص بات یہ ہے کہ اب وائس میسجز کو بھیجنے سے قبل سنا بھی جا سکے گا۔ اس کے علاوہ میسج کی ریکارڈنگ کے دوران ویو فارم بھی ڈسپلے ہوگا۔ بیٹا ورژن پر موجود اس فیچر کی آزمائش کچھ عرصے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے بعد ہی عام صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز
واٹس ایپ کمپنی کے ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے نئے فوٹو ایڈیٹر پر بھی کام کرنا شروع کر دیا گیا ہے اس فیچر کی مدد سے سٹیکرز کی تعداد بھی بڑھائی جا سکے گی۔ اس طرح ایموجیز اور ٹیکسٹ کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔

کانٹیکٹ کارڈ

اینڈرائیڈ ورژن میں واٹس ایپ کمپنی پہلے سے بہتر اور ڈیزائن والا کانٹیکٹ کارڈ کا فیچر بھی جلد متعارف کرا رہی ہے۔ اس نئے فیچر میں ٹیکسٹ بھیجنے کا آپشن ہوگا جبکہ ویڈیو کال، ٹیکسٹ اور آڈیو کالز کے آپشنز بھی موجود ہوں گے۔
چیٹ ببلز

واٹس ایہ صارفین کا زیادہ وقت چیٹ ونڈوز پر گزرتا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی حکام اس کو بھی بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اب واٹس ایپ کے ببلز کو بھی زیادہ پرکشش بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
میسج ری ایکشنز
فیس بک میسنجر پر موجود میسج ری ایکشنز کے فیچر کو اب واٹس ایپ صارفین کیلئے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب صارفین کسی بھی پیغام پر ایموجی کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کر سکیں گے۔