یکجہتی کمیٹی کا تربت میں جلسہ، بلوچ اپنی جدو جہد اور تحریک سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، مقررین کا خطاب
تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام بلوچ راجی مچی کا قافلہ تربت پہنچ گیا ۔تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین نے شرکت کی، کیچ ٹاور سمیت اردگرد کی عمارتوں پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ جلسہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ ،سمی دین، محمد صبغت اللہ شاہ جی ،ڈاکٹر صبیحہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے ،صبغت اللہ شاہ جی نے کہا کہ 27 جولائی سے ظلم وجبر کا سلسلہ شروع کیا گیا 3 ساتھیوں کو شہید کیا گیا درجنوں زخمی کر دیئے گئے بالاچ کی ماورائے عدالت قتل کے بعد سے شروع ہونے والی تحریک آج ایک منظم تحریک کا روپ دھار چکی ہے ۔