شادی کے بعد گھر پہنچنے پر پورے علاقے نے نوبیاہتا جوڑے کا استقبال کیا . لڑکی کے پڑوسی فاتح اللہ نے وی نیوز کو بتایا کہ شادی کی تقریبات کیلاش ثقافت کے تحت جاری ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ جوڑے کو مبارک بار دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے لڑکی والوں کے گھر آرہے ہیں . سوشل میڈیا پر دوستی شادی میں بدل گئی جوڑے کے مطابق دونوں کا رابطہ سنہ 2018 میں سوشل میڈیا پر ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں رابطہ جاری رہا اور رفتہ رفتہ وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی . چینی شہری او جون کچھ سال پہلے چترال پہنچے تھے اور شاہین آرا سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا لیکن والدین نے لڑکی کی عمر کم ہونے کا جواز بنا کر رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد او جون واپس آنے اور رابطہ رکھنے کا وعدہ کرکے واپس اپنے ملک چلے گئے تھے . چترال پولیس کے مطابق او جون کا تعلق چین کے علاقے ژیجیانگ سے ہے اور وہ گزشتہ 5 سالوں میں کئی بار چترال آئے . دلہن شاہین آرا کے مطابق او جون 3 بار پہلے بھی شادی کے لیے آئے تھے لیکن والدین اور کمیونٹی کے تحفظات کے باعث واپس چلے گئے تھے . شادی کی راہ میں رکاوٹیں کیا تھیں؟ چینی شہری گزشتہ ماہ دوبارہ شاہین آرا سے شادی کے لیے چترال پہنچے اور جب دونوں کورٹ میرج کے لیے عدالت گئے تو مقامی سماجی کارکنوں اور سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا اور ایک غیر ملکی سے کیلاشی لڑکی کی شادی کے لیے سفارت خانے سے تصدیق یا مقامی تصدیق کنندہ کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے شادی نہیں ہوسکی تھی . چترال پولیس کے مطابق او جون دوبارہ رواں ہفتے چترال پہنچے اور شاہین آرا کے ساتھ مقامی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور مقامی سماجی کارکنوں اور سرکاری وکیل کی جانب اٹھائے گئے اعتراضات دور کیے اور تصدیق کنندہ کے دستاویز بھی عدالت میں جمع کیے جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کر لی اور لڑکی کے آبائی علاقے ریمبور روانہ ہو گئے . لڑکے لیے شلوار قمیض کا جوڑا پڑوسی فاتح اللہ نے بتایا کہ اس وقت پورے گاؤں میں جشن منایا جا رہا ہے اور دعوت بھی کی گئی ہے . انہوں نے کہا کہ جوڑا بہت خوش ہے اور مبارک دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے . فاتح اللہ نے بتایا کہ شادی کی تقربیات کیلاش روایات اور ثقافت کے مطابق جاری ہیں اور لڑکی والوں نے دلہے کے لیے شلوار قمیض کا خصوصی جوڑا بھی تیار کیا ہے . انہوں نے کہا کہ شادی کی تقربیات کے بعد جوڑا لاہور روانہ ہوجائے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا دوستی کے بعد پاکستان پہنچنے والے چینی شہری نے تمام تر رکاوٹوں اور مقامی کمیونٹی کے تحفظات کو دور کرکے کیلاشی لڑکی سے شادی کر لی ہے .
چینی باشندے 36 سالہ او جون نے کیلاش سے تعلق رکھنے والی خاتون شاہین آرا سے چترال کے مقامی عدالت میں شادی کی جس کے بعد دلہن کے آبائی علاقے ریمبور میں جشن کا سماں ہے .
متعلقہ خبریں