صدر مملکت کا یومِ آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان


آصف زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی، صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔
قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا، زنا، بچوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں کی بھی سزا کم نہیں ہوگی۔
ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں کو رعایت ملے گی، ایک تہائی قید پوری کرنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین کی بھی سزا کم ہوگی۔ بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد کی سزائیں بھی کمی ہوں گی۔