پشاور: خواتین اب لڑکوں کے کالجزمیں داخلہ نہیں لے سکیں گی، اعلامیہ


خواتین کالجز میں بی ایس پروگرام کی موجودگی میں خواتین لڑکوں کے کالز میں داخلہ نہیں لے سکیں گی
پشاور(قدرت روزنامہ)محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے کالجز کی داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت اب خواتین لڑکوں کے کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گی .
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی طرف سے کالجزکی نئی داخلہ پالیسی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کالجز میں بی ایس پروگرام کی موجودگی میں فی میل, میل کالز میں داخلہ نہیں لے سکتیں کیونکہ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے میل سیٹیں کم ہو جاتی ہیں جبکہ دفوسری طرف لڑکیوں کو فی میل کالجز کے ساتھ میل کالجز میں بھی سیٹیں مل جاتی ہیں .


اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہی علاقے میں بی ایس پروگرام کے حامل میل اور فی میل کالجز کی موجودگی میں خواتین کو میل کالجز میں ایڈمیشن نہ دیا جائے البتہ سیٹیس رہ جانے کی صورت میں ایڈمیشن کی اجازت دی جا سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں