دشمن عناصرعوام اورافواج کے درمیان تعلقات کمزور کرنے کے درپے ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کےسپہ سالار جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ دشمن عناصر عوام اورافواج کے درمیان تعلقات کمزورکرنے کے درپےہے،سابق فوجیوں سمیت قوم کی غیرمتزلزل حمایت ایسی تمام فضول کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےیوم آزادی پر آرمی ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ رکھا،استقبالئےمیں پاک فوج کے سابق افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی،آرمی چیف نےریٹائرڈ افسران کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا،انہوں نےتاریخ کی تشکیل میں سابق فوجیوں کے اہم کردار کو بھی سراہا۔
تقریب سےخطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےجعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے خطرے سےبھی خبردارکیا،سابق فوجیوں نےپاک فوج کی قیادت پر اعتماد اور اعتماد کا اظہارکیا،ویٹرنز نےاندرونی اوربیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے حمایت کا اعادہ کیا،
آئی ایس پی آر کےمطابق یہ تقریب پاک فوج اورسابق فوجیوں کےدرمیان اٹوٹ بندھن کامثالی ثبوت ہے،پاک فوج اورویٹنرز کا بندھن ملک کی خوشحالی اورسلامتی کے لیے پرعزم اور متحد ہے۔