بھارتی صحافی سے رابطے پی ٹی آئی کی غیر ملکی طاقتوں سے وفاداری کا واضح اشارہ ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ر¶ف حسن کے بھارتی صحافی کے ساتھ رابطوں کے چونکا دینے والے شواہد کی شدید مذمت کی ہے۔ اسپیکر نے کہا آج پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ایک بہت بڑا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوا ہے۔ ر¶ف حسن کے واٹس ایپ پیغامات ریاست مخالف بیانیہ کو فروغ دینے کے لیے بھارتی میڈیا کے ساتھ واضح تعاون کو ظاہر کرتے ہیں، جس سے قومی سلامتی اور استحکام پر سمجھوتہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا یہ عمل امانت میں خیانت اور ملکی مفادات کی خلاف ورزی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ایسے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ر¶ف حسن اور پی ٹی آئی قیادت نے بھارتی صحافی کے ساتھ پاکستان کے عسکری اور سیاسی معاملات کے بارے میں حساس معلومات شیئر کر کے پاکستان مخالف موقف کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور پی ٹی آئی کی غیر ملکی طاقتوں سے وفاداری کا واضح اشارہ ہے، اسپیکر نے مطالبہ کہا کہ ر¶ف حسن کی سرگرمیوں اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ روابط کی مکمل اور فوری تحقیقات کی جائے اور غداری کے مرتکب افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے ملکی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے۔