انتظامیہ کے مطابق اشکومن، ہائم اور یاسین میں بھی 11 گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے اور مویشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا، شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے . بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ گلگت، غذر، شندور روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا تاہم ہنزہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد شاہراہ قراقرم تین مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی، متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلگت بلتستان کےضلع غذر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں درجنوں گھر زد میں آ گئے جبکہ شاہراہ قراقرم تین مقامات پر بند ہوگئی .
ڈی سی غذر کے مطابق غذر میں گوپس کے گاؤں یانگل میں لینڈ سلائیڈنگ سے 15 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 59 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے 45 مویشی خانے مکمل جبکہ 20 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں .
متعلقہ خبریں