بلوچستان

سردار عطااللہ خان مینگل کی تیسری برسی کی مناسبت سے بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،بی این پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں تمام اضلاع کے صدور ، جنرل سیکرٹریز ، آرگنائزرز ، ڈپٹی آرگنائزر، عہدیداران ، کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2ستمبرکوبیاد عظیم بلوچ رہبر راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی تیسری برسی کی مناسبت سے تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے اپنے اپنے اضلاع میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد یقینی بنائیں تعزیتی ریفرنسز میں راہشون کی جدوجہد ، قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے راہشون نے مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے حقوق کے حصول ، قومی جہد کو راہشون نے ملکی و بین الاقوامی اجاگر کیا اور بلوچ قومی تحریک کے حوالے سے اپنے وژن کو تقویت دی ایسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو گروہی مفادات کے تابع نہ ہوں بلکہ بلوچ اور بلوچستانی عوام کے وسیع تر مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بیخ کنی کی روشن خیال فلسفے کو پروان چڑھا کر مثبت رجحانات کو فروغ دیا جوتاریخ میں یاد رکھی جائے گی راہشون نے لازوال موقف اپنا کر بلوچستان کے نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ نوجوان ثابت قدم ہو کر عملی جدوجہد جاری رکھیں اگر بلوچ تحریک کیلئے میرے دوسرے لخت جگر بھی قربان ہوں تو یہ کوئی بڑی قربانی نہیں ایسی سوچ عظیم لیڈر رکھتے ہیں اور وہ اپنے مادر وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے راہشون کے پختہ ارادے اور سوچ نے بلوچ قومی تحریک مضبوط کیا اعلامیہ میں بلوچستان کے روشن خیال عوام ، سیاسی اکابرین ، دانشور ، ڈاکٹرز ، وکلاسمیت تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی صوبے بھر میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

متعلقہ خبریں