نواز شریف کو مری میں چاہنے والوں نےسڑک کنارے روک لیا، محبت بھرے جذبات کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ‏مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو ان کے چاہنے والوں نے مری میں سڑک کنارے روک لیا . سابق وزیراعظم‏ نوازشریف کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئےہوئے لوگوں نے ہاتھ ہلاکر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا جس پر ‏نوازشریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی .

‏ نوجوانوں نے نواز شریف اپنے بیچ دیکھ کر ان سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا، نوجوانوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں . اس موقع پر لیہ سے آئے ہوئے ایک نوجوان نے نوازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیئیں گے، مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے . لیہ کے نوجوان نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ‏اللہ مجھےاس وقت تک موت نہ دےجب تک آپ کو وزیراعظم کےطور نہ دیکھ لوں . نوجوان نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے . . .

متعلقہ خبریں