عمران خان کیخلاف سنگین منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے، علیمہ خان


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی منظرنامے سے ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،عمران خان کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا گیا تو اکیلے ہی سڑکوں پر احتجاج کرونگی ،کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ایک ویڈیو میں دعوی کیا کہ انہیں اطلاعات مل رہی ہیں کہ عمران خان کو “ختم” کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ اگر اس سازش کا مقصد عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں فوری سزا دلوانا اور انہیں جیل میں ڈالنا ہے تو ہم اس کے خلاف سخت ردعمل دیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر عمران خان کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا گیا تو وہ اکیلے ہی سڑکوں پر احتجاج کریں گی اور کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی۔ علیمہ خان نے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا۔