سردار عطاءاللہ مینگل کی تیسری برسی ، جلسہ 2ستمبرکو کوئٹہ میں ہوگا ، بی این پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی تیسری برسی کی مناسبت سے مرکزی جلسہ 2 ستمبر بروزپیرسہ پہر 3بجے میٹروپولیٹن سبزہ زار جبکہ بی ایس او کی جانب سے 3ستمبر کو پولی ٹیکنیکی کالج گراؤنڈ میں جلسہ منعقد ہوگا جلسوں میں راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیاسی جدوجہد ، قربانیوں اور نظریہ پر روشنی ڈالی جائے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ راہشون نے ہمیشہ بلوچ ، پشتون ، ہزارہ سمیت محکوم اقوام کو متحد ہو کر سیاست کرنے کو ہی حل مسائل کا حل گردانا راہشون جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی سرزمین اور بلوچستان کیلئے واقف کی مشکل و کھٹن حالات ، قیدوبند کی صعوبتیں بھی خندہ پیشانی سے قبول کیں راہشون نے بلوچ قومی تحریک سمیت مظلوم اقوام کے حقوق کی جدوجہد کو مشترکہ طور پر تقویت دی اور قربانیوں سے پیچھے نہیں ہٹے راہشون کی زندگی بلوچستانیوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے سیاسی کارکن ہونے کے ناطے ان کی جدوجہد پر نظر ڈالیں تو یقینا یہ بات سامنے آئے گی کہ سردار ہونے کے باوجود انہوں نے سرداری نظام کیخلاف کھل کر بولا ڈیرہ جات ، ماہی کولاچی ، خان گڑھ سمیت جہاں جہاں بلوچوں آباد ہیں ان کومتحد و منظم رکھنا ان کی جدوجہد کا حصہ رہی بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بی این پی اور بی ایس او کے 2 اور 3ستمبر کے مرکزی جلسوں میں شرکت کر کے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں پارٹی عہدیدارکارکنان اور قریبی اضلاع کے دوستوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں۔