مجھ پر حملہ اور تشدد کرنیوالے افراد کو گرفتار کیا جائے، آواران کے رہائشی کا مطالبہ
آواران(قدرت روزنامہ)میں محمد اشرف ضلع آواران تحصیل مشکے گجر کا رہائشی ہمارے آپس میں دو کزنز کے درمیان دو سال سے زمین کا تنازع چل رہا تھا، کل اچانک فریق نے پانچ ویگو گاڑیوں پر سوار اسلحہ سے لیس تیس بندوں کے ساتھ مشکے میں میرے گھر پر دعویٰ بول کرمیرے اوپر فائرنگ کی، مجھے پکڑ کر میرے دونوں ہاتھوں کو باندھا میرے اوپر شدید تشدد کیا، مجھے شدید زد و کوف کرکے وہاں سے واپس خضدار کی جانب روانہ ہوگئے۔ میں ڈی سی آواران ڈی پی او آواران سے اپیل کرتا ہوں کہ مشکے ایس ایچ او کو فوری طورپر حکم کریں ان تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں انکو فوری طور پر گرفتار کیا جائے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔