بلوچستان میں حملے، فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد جہنم واصل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکیورٹی ذرائع نے بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد جگہوں پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اور 25 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسیٰ خیل میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں اور فورسز کے جوانوں کو شہید کیا۔
موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر شہید کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا جبکہ قلات میں فائرنگ کر کے پولیس اور لیویز سمیت 10 افراد کو شہید کیا گیا۔